پاکستان میں پائے جانے والے زہریلے سانپ ، موسم برسات میں ان سانپوں کو اپنے گھروں سے کیسے دور رکھیں۔
پاکستان کے ہر صوبے میں زیادہ تر خطرناک ترین سانپ کوبرا اور سنگچور سر فہرست ہیں جو عموما ہمارے گھروں میں گھس بیٹھتے ہیں اور یہ دونوں سانپ Big four میں شامل ہیں یعنی دنیا کے خطرناک ترین چار سانپوں کی نسلوں میں سے ہیں۔ یقینی طور پر اس لئے کہہ رہی ہوں کے میں نے خود ان دونوں سانپوں کو مارا ہے۔ کل ملا کے تین سانپ مار چکی ہوں دو کوبرا ایک سنگچور۔
گھر میں باغیچہ ہو تو یہ سانپ ضرور گھروں میں آئیں گے نہ بھی ہو تو پالتو جانوروں کی بو سونگھتے یہ خود پہنچ جائیں گے ۔ سانپ گھروں میں کیوں گھس آتے ہیں۔ تو اس کی سب سے بڑی وجہ ہمارے گھروں میں موجود پالتو جانور ہیں جن میں ممالیہ جانوروں سے لے کر پرندے تک سب شامل ہیں گھر کی مرغیاں خاص طور پر اس میں شامل ہیں یہ انہیں کھانے کیلئے ہمارے گھروں میں گھس آتے ہیں ۔
ایک اور بڑی اہم اور حیرت انگیز وجہ بھی ہے ۔کیونکہ یہاں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو کہیں گے کہ بھئی ہمارے گھر تو چڑیا بھی نہیں ہے، نہ پودے ، نہ گملے ہمارا کیا قصور؟ ہمارے گھر کیوں آتے ہیں تو چلیں مان لیا ، ٹھیک ہے یہ سب نہیں ہیں مگر مینڈک تو کیڑے مکوڑوں کے تعاقب میں پہنچ جاتے ہیں ؟ تو جان لیں کہ مینڈک ہمارے گھروں میں سانپ کی آمد کی سب سے بڑی وجہ ہے ، کیونکہ مینڈک سانپ کی پسندیدہ خوراک ہے جیسے ہم بار بی کیو بریانی وغیرہ کی خوشبو پہ دیوانے ہو جاتے ہیں بلکل ایسے ہی سانپ بھی مینڈک کی خوشبو پہ دیوانہ وار ہمارے گھروں میں گھس آتے ہیں ۔
****بچاو***
سانپوں کو اپنے گھروں سے دور رکھنے کیلئے اپنے گھر کو مینڈکوں سے پاک کر لیں سانپ خود ہی انا چھوڑ دیں گے۔ اس کیلئے سب سے بہتر حل یہی ہے کہ مینڈک جس ، جس جگہ سے گھر میں داخل ہوتے ہیں ان جگہوں کی نگرانی کریں پھر ایک کپ پانی میں آدھا کپ سرکہ ملائیں اور دو کھانے کے چمچ میٹھا سوڈا بھی شامل کر لیں پھر کسی سپرے بوٹل میں ڈال کر کر فرش پر ان مقامات کے قریب سپرے کر دیں۔ اگر سپرے بوتل نہیں ہے تو بازار میں سے خالی سپرے پمپ دو چار لا کر رکھ لیں یہ ہر کولڈ ڈرنک کی 500ml سے ڈھائی لیٹر تک کی بوتل پر آرام سے لگ جاتے ہیں 40 سے 50 روپے میں سپرے پمپ مل جاتا ہے۔
اس کے بعد جہاں سے مینڈک گھر میں داخل ہوتے ہیں ہر اس جگہ پہ یہ محلول سپرے کرنا ہے باقی کا محلول دوبارہ استعمال کیلئے سنبھال لیں یہ عمل اس وقت تک کریں جب تک مینڈک آنا بند نہ ہو جائیں۔ اصل میں نمی والی جگہوں پر رہنے سے مینڈک کے پاؤں کی جلد بہت حساس ہوتی ہے اور سرکہ کا پانی تیزاب کی طرح مینڈک کے پاؤں جلا دے گا۔ بے شک یہ پانی خشک بھی ہو جائے پھر بھی مینڈک کے پاؤں جلا دے گا اور دوبارہ اپ کے گھر کا رخ نہیں کرے گا۔ مینڈک آپ کے گھر سے غائب ہوئے تو سانپ بھی آپ کے گھر کا رخ نہیں کریں گے