میرا نام دل ہے، میں ہی جسم کا وہ حصہ ہوں جس پر تم لوگ شعر و شاعری کرتے ہو
میرا گھر آپ کے پھیپھڑوں کے درمیان بائیں طرف ہے
آپ کو زندگی دینے کے لیے مجھے 24/7 کام کرنا پڑتا ہے، ایک پل کے لیے بھی میں نہیں رکتا، لگاتار آپ کی خدمت میں لگا رہتا ہوں
شریانیں میرے تک خون آنے اور جانے کا راستہ ہیں، آپ کے ہر اعضاء تک خون پہنچاتا ہوں
میرے بغیر آپ نہیں، آپ کے بغیر میں نہیں !
آپ یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں آپ کے لیے کتنا ضروری ہوں اس کے باوجود آپ جو بے وفائی میرے ساتھ کرتے ہیں وہ بھی زرا سنتے جائیں
جنک فوڈ، کچرا غذائیں، گندے تلے ہوئے کھانے، انڈسٹریل آئلز، بیکری کی اشیاء جب آپ کھاتے ہیں میری چیخیں نکلتی ہیں
آپ یہ سارا کوڑا میرے دروازے پر پھینک جاتے ہیں
خون کے بہاؤ والے راستے تنگ ہونے لگتے ہیں مجھے آپ کی خدمت کرنے کے لیے زیادہ زور لگانا پڑتا ہے
یہ سب کھانے سے آپ کی شوگر ہائی ہوتی ہے، بلڈ پریشر بھی ہائی ہوتا ہے کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرایڈز بھی ہائی ہوتے ہیں
میں بیمار رہنے لگتا ہوں، میرا کام متاثر ہوتا ہے مجھے پورے جسم میں خون پہنچانے کے لیے زیادہ زور لگانا پڑتا ہے
اوپر سے آپ کا ڈاکٹر کچرے سے منع کرنے کی بجائے انڈے اور دیسی گھی بندکر دیتا ہے جو میری اصل خوراک ہیں
میں چیختا چلاتا اپنے کام میں لگا ہوا ہوں، لیکن میرا باس میری پکار نہیں سن رہا، میں دن بدن کمزور ہو رہا ہوں
مجھے اپنی ناکام عاشقی کے قصوں میں نہ گھسیٹو، میری صحت کا خیال رکھو
میرے پر ظلم ڈھانے والو سن لوں، میرا کوئی نعم البدل نہیں ہے
مجھے صحیح سلامت دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنی شوگر کنٹرول کریں، اپنا بلڈ پریشر، کولیسٹرول کنٹرول کری